پاکستان نے قرض پروگرام شرائط پر سختی سے عمل کیا:آئی ایم ایف کا اعتراف

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی جائزہ سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کیا۔ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔۔

پاکستان اورآئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات کا اہم دور مکمل ،،،،اقتصادی جائزہ سے متعلق اعلامیہ جاری ،،،، آئی ایم ایف کا پاکستان کی جانب سے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کا اعتراف

عالمی مالیاتی ادارے کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام کے پہلے جائزہ کے لیے 24 فروری سے 14 مارچ تک مذاکرات ہوئے، جس میں 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ معاہدے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی نئی کلائمیٹ فنانسنگ، قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ اورتوانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ ۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے ساتھ معاشی ترقی کی شرح بڑھانے ،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری ،سماجی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔ اعلامیے میں کہاگیاہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی جبکہ تمام امور کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی۔ آئی ایم وفد کے دورہ پاکستان کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی۔۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے پاکستان نے معاشی استحکام کیلئے اصلاحات پر عملدرآمد کیا۔۔آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا۔۔آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں اس بات کو تسلیم کیا ہے۔۔آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔۔آئی ایم ایف سے مشاورت جاری رکھیں گے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے