ٹانک: ضلعی انتظامیہ ٹانک اور جنوبی وزیرستان نے کرفیو اعلامیہ جاری کر دیا۔ ڈی سی ٹانک کے مطابق کرفیو 17 مارچ 2025 کو صبح 6 سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع ٹانک کے علاقہ کوڑ قلعہ، منزئی، خرگئی، احمد وام اور جنڈولہ میں کرفیو نافذ رہے گا۔ کرفیو کے دوران ان راستوں پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع ٹانک کے علاقہ کوڑ قلعہ، وانا براستہ گومل، گڑداوی ٹریفک کے لئے کھلا رہے گا۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں۔
دوسری طرف ضلعی انتظامہ جنوبی وزیرستان نے منزئی سے کیڈیٹ کالج وانا روڈ، تنائی سے سرواکئی اور جنڈولہ تک کرفیو نافذ رہے گا۔ کرفیو 17 مارچ 2025 کو صبح 6 سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔
کرفیو کے دوران ان راستوں پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی۔ وانا براستہ انگور اڈہ اور ٹانک روڈ ٹریفک کے لئے کھلا رہے گا۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں۔
