سابق کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا سیاست میں آنے کا اعلان

کینبرا : آسٹریلیا کے سابق سٹار بیٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کو اپنی جارحانہ بیٹنگ سے کئی میچوں میں فتح دلوانے والے ڈیوڈ وارنرنے کرکٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد اب سیاست میں اپنی دلچسپی ظاہرکرکے سوشل میڈیا فالورزکو دنگ کردیا۔

سوشل میڈیا پرایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ آسٹریلیا کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، وارن نے انکم ٹیکس کم کرنے اور جی ایس ٹی بڑھانے کا اپنا ارادہ پوسٹ کیا۔

بہت سے لوگ اس بات کا یقین نہیں کررہے تھے کہ  آیا وہ آسٹریلیا میں یا بھارت میں سیاسی کیریئر پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے