کراچی:واٹر ٹینکر سے اموات کم نہ ہو سکیں،شوہر اور حاملہ بیوی کو کچل دیا،نومولود بھی جاں بحق

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ڈلیوری کے لئے جانے والی خاتون کو کچل دیا۔۔ حادثے میں شوہر بھی جاں بحق ہو گیا۔۔ نومولود بچہ بھی دنیا میں ایک سانس نہ لے سگا۔۔

شوہر اپنی اہلیہ کو چیک اپ کرانے کے لیے موٹرسائیکل پر اسپتال لے جارہا تھا۔۔ اس دوران پانی سے بھرے واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا۔۔ حادثے میں حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دیا ، لیکن جانبر نہ ہو سکا۔۔

مرنے والے میاں بیوی ناتھا خان کے رہائشی تھے۔۔

یکم جنوری سے اب تک کراچی میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 214 ہوگئی۔۔

رواں سال ہیوی ٹریفک کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 68 ہے۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے