مردان میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سکھ میاں بیوی کو ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خواجہ گنج بازار بابو محلہ میں پیش آیا جہاں واقع گوردوارہ کے ایک کمرے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں گوردوارے کی صفائی پر مامور میاں بیوی ہلاک ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔ تحقیقات شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
