پاکستان کا غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے خلاف برطانوی اقدام کا خیر مقدم

دفتر خارجہ پاکستان نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے خلاف برطانیہ کے اقدامات کا خیرمقدم  کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی بستیوں کی توسیع بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے آنے والی اشیا پر پابندی عائد کرنے کے برطانوی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقے میں غیر قانونی بستیوں کی مسلسل توسیع بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ غیر قانونی اقدامات دو ریاستی حل، امن اور خطے کے استحکام کیلئے عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، اسپین اور سویڈن سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بھی اسی نوعیت کے اقدامات پر غور کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ امید ہے  یہ اقدامات مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی کارروائیوں کو مسترد کرنے کا واضح اور دوٹوک پیغام دیں گے۔پاکستان نے فلسطینی عوام کی حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے