امریکہ نے چین پر ٹیرف 20فیصد بڑھا کر 145فیصد کر دیا

تجارتی جنگ میں امریکہ کا چین کو ریلیف دینے سے انکار

صدر ٹرمپ نے چین پر مزید 20 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔ امریکہ میں چینی مصنوعات پر اب ٹیکس کی مجموعی شرح 145 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

وہائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا ہے صدر ٹرمپ نے اضافی ٹیکس کے صدارتی احکامات پر دستخط کر دیئے ہیں۔

چین نے ابھی تک امریکہ کے اضافی ٹیرف پر جوابی ٹیرف عائد نہیں کیا ہے۔۔ امریکی مصنوعات پر چین میں ٹیکس شرح بدستور 84 فیصد ہے۔

دوسری طرف پاکستان سمیت دنیا کے 75 ممالک پر ٹیرف 90 روز کیلئے معطل ہے۔۔۔ یورپین یونین نے بھی امریکہ پر جوابی ٹیرف کو تین ماہ کیلئے مؤخر کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے جو ممالک امریکہ سے ٹیرف معاملات پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے