راولپنڈی پولیس کی افغان شہریوں کو وطن واپس بھجوانے کیلئے کاروائیاں جاری ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں سے تحویل میں لیئے گئے ایک ہزار سے زائد افغان شہریوں کو طورخم کے راستے افغانستان بجھوا دیا گیا ۔۔
پولیس ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کی پاکستان سے واپسی کو یقینی بنانے کے لیئے راولپنڈی میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے۔۔ اس ضمن میں پولیس نے ابتک ایک ہزار افغان باشندوں کو شہر کے مختلف علاقوں سے تحویل میں لینے کے بعد کیمپ میں منتقل کیا گیا جہاں سے ان افغان باشندوں کو گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران طورخم سے افغانستان بھجوایا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ افغانستان بھجوائے گئے افغان باشندوں کو کیمپ میں رکھ کر تمام پراسیسس مکمل کیا گیا تھا افغان باشندوں کے خلاف پولیس ٹیمیں مختلف علاقوں میں تاحال آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں آپریسن کے دوران کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کیا جا رہا ہے
