پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے میچز جاری ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 243 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کیلئے 244 رنز کا ہدف دے دیا۔
صاحبزادہ فرحان نے 52 گیندوں پر 5 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 106 رنز کی اننگ کھیلی۔
کولن منرو نے 40، سلمان آغا نے 30 اور اعظم خان نے 16 رنز بنائے۔
جیسن ہولڈر 20، بین ڈوشیس 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کے حسن طلعت اور الرازی جوزف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا