اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے غزہ کے العہلی عرب بیپٹسٹ اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جسے انہوں نے "بین الاقوامی انسانی حقوق اور جنگی اصولوں کی صریح خلاف ورزی” قرار دیا۔
سیکرٹری جنرل گوٹیرش نے کہا کہ”اسپتال پر حملہ ایک ناقابل قبول فعل ہے۔ صحت کے مراکز، مریض، طبی عملہ اور پناہ گزین شہریوں کا تحفظ بین الاقوامی قانون کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔”انہوں نے جانی نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
فوری جنگ بندی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے سربراہ نے فریقین پر زور دیا کہ وہ فوری جنگ بندی کریں،انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کو یقینی بنائیں اور شہری علاقوں کو نشانہ بنانے سے باز رہیں