پاکستان کی پہلی خاتون تھری اسٹار جنرل، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RCCI) نے خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔
خواتین کے لیے رول ماڈل
آر سی سی آئی کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ "نگار جوہر نہ صرف عسکری میدان میں پاکستان کا فخر ہیں بلکہ خواتین کے لیے ایک بااثر اور متاثرکن مثال بھی ہیں۔”ان کی تقرری کا مقصد کاروباری دنیا، خاص طور پر ویمن انٹرپرینیورشپ، لیڈرشپ اور تعلیم جیسے شعبوں میں خواتین کی نمائندگی اور شمولیت کو فروغ دینا ہے۔
ایمبیسیڈر کا وژن
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ”میری کوشش ہوگی کہ خواتین کو نہ صرف حوصلہ دیا جائے بلکہ انہیں ایسے پلیٹ فارمز مہیا کیے جائیں جہاں وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں۔”انہوں نے خواتین کے لیے کاروباری تربیت، سرمایہ کاری کی رہنمائی اور نیٹ ورکنگ کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا۔
شراکت داری کا نیا باب
یہ شراکت داری آر سی سی آئی کے ویمن ایمپاورمنٹ ایجنڈے کا حصہ ہے جس کے تحت کاروباری خواتین کے لیے سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے،خواتین کاروباری کانفرنسز اور ورکشاپس کا انعقاد ہوگااور خواتین کے اسٹارٹ اپس کے لیے خصوصی فنڈز اور اسکالرشپس متعارف کرائی جائیں گی