عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی 3 ہزار 224 ڈالر میں ٹریڈنگ جاری ہے۔ سونے کی قیمت میں 10 سے 20 ڈالر کا اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
ادھر پاکستان میں 24 قیراط کا ایک تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے کا ہو گیا۔
24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کا اضافہ ہوا۔۔ قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 980 روپے رہی۔
22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 480 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 66 ہزار 741 روپے ہو گئی۔