ماسکو : امریکا سے مذاکرات کے دوسرے دور سے قبل ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پرانے اتحادی روسی صدر ولادیمیر پوتن سے کریملن میں اہم ملاقات کی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات سے متعلق مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے صدر پوتن کو ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا پیغام بھی پہنچایا۔
واضح رہے کہ عباس عراقچی گزشتہ روز ماسکو پہنچے تھے جہاں وہ اعلیٰ روسی حکام سے بات چیت اور مشاورت کریں گے۔