کاروباری ہفتے کا پہلا روز۔۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار پہلے روز ہی 119 ارب روپے منافع کما گئے۔۔
ہنڈرڈ انڈیکس میں 1068 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔۔ مارکیٹ ایک لاکھ 18 ہزار 383 پوائنٹس پر بند ہوئی۔۔
کاروباری حجم میں 58 فیصد کا اضافہ ہوا۔۔ مجموعی طور پر 67 کروڑ 24 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔۔
کاروباری سودے 36 ارب 42 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 464 ارب روپے پر پہنچ گئی۔