پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت نے تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔۔۔
امریکہ چین تجارتی جنگ میں تیزی اور کمزور ہوتے ہوئے ڈالر نے محفوظ سرمایہ کاری سمجھے جانے والی دھات کو غیر محفوظ بنا دیا۔۔
لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت نے تاریخ میں پہلی بار 3400 ڈالر کا بیریئر توڑ دیا۔۔ ایک اونس سونا 83 ڈالر مہنگا ہو کر 3412 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔۔
ادھر پاکستان میں سونے کی قیمت میں 8100 روپے کا دوسرا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ ایک تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔