وزیراعظم شہباز شریف 22 اپریل بروز منگل ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے۔
دونوں رہنماؤں کی دوطرفہ ملاقات میں غزہ سمیت خطے کی سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔
وزیراعظم دونوں ملکوں کی اعلیٰ سطح کی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ کونسل کا ساتواں اجلاس رواں سال فروری میں اسلام آباد میں ہوا تھا جب صدر ایردوان پاکستان کے دورے پر تھے۔