سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بھارتی میڈیا اور را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاکستان کیخلاف زہر اُگلنا شروع کردیا، فالس فلیگ ڈرامے پر کئی سوالات اُٹھ گئے۔
اس سے قبل بھی مودی سرکار سیاسی فائدہ حاصل کرنے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے متعدد بار فالس فلیگ آپریشن کاڈرامہ رچا چکی ہے۔
لیکن اب پہلگام حملے کے بھارتی فالس فلیگ ڈرامے پر سوالات اُٹھ گئے ہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مودی سرکار حملے میں ہلاک افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھا رہی؟ حملے میں مارے جانے والے نام نہاد دہشت گردوں کی لاشیں کہاں ہیں؟۔
اس کے علاوہ مودی کا گودی میڈیا ایک خاتون کی فوٹو شاپ تصویر نشر کر رہا ہے، خاتون کی فوٹو شاپ تصویر میں ایک مرد لیٹا ہوا نظر آرہا ہے لیکن خون کہاں ہے؟۔