اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پہلگام واقعہ پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع علاقہ قرار دے دیا ہے۔
سلامتی کونسل نے جموں و کشمیر میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔اپنے بیان میں سلامتی کونسل نے واضح کیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کسی بھی صورت میں، کسی بھی جگہ اور کسی بھی مقصد کے تحت کی جائے، وہ قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔
اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے بیان میں کہا کہ عالمی ادارے کو خطے کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے۔
بھارت اور پاکستان پر زور دیا گیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے ذمہ داری کا ثبوت دیں۔