پاکستان کے بھارت پر ممکنہ حملے کا خوف۔۔ دھرم شالہ میں جاری آئی پی ایل میچ ختم کر دیا گیا۔ تمام کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔
تماشائیوں سے فوری طور پر اسٹیڈیم خالی کروا لیا گیا۔
دھرمشالہ میں پنجاب کنگز اور دلی کیپٹل کا میچ منسوخ ہوگیا۔ پہلے فلڈ لائٹس کی خرابی کا بہانہ بنایا گیا پھر میچ ختم کردیا گیا۔ اس دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی گراؤنڈ میں موجود تھی جسے فوری خالی کروایا گیا۔
خیال رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کا میچ دھرم شالا سے منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کی بندش کی وجہ سے میچ دھرم شالا سے احمد آباد منتقل کیا گیا، 11 مئی کو شیڈول میچ اب احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق موجودہ کشیدہ صورتحال میں دھرم شالا ائیرپورٹ آمدورفت کیلئے بند ہے۔