Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

تاریخ رقم ، اٹلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

جولائی 11, 2025

ایشین کرکٹ کونسل کے ڈھاکا میں اجلاس کے خلاف بھارتی لابی سرگرم، سری لنکا کے بعد عمان کرکٹ کونسل نے بھی مخالفت کردی

جولائی 11, 2025

فراڈیے ڈلیوری کمپنی کا نمائندہ بن کر او ٹی پی مانگیں گے، شہری آن لائن فراڈ سے خبردار رہیں: پی ٹی اے

جولائی 11, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • تاریخ رقم ، اٹلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • ایشین کرکٹ کونسل کے ڈھاکا میں اجلاس کے خلاف بھارتی لابی سرگرم، سری لنکا کے بعد عمان کرکٹ کونسل نے بھی مخالفت کردی
  • فراڈیے ڈلیوری کمپنی کا نمائندہ بن کر او ٹی پی مانگیں گے، شہری آن لائن فراڈ سے خبردار رہیں: پی ٹی اے
  • ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپرد خاک
  • مسلم لیگ ن کی حکومت جب تک رہے گی ہر لمحہ ملک پر بھاری ہوگا: شاہد خاقان عباسی
  • سعودی عرب کی آبادی تین کروڑ 53 لاکھ تک پہنچ گئی، غیرملکیوں کی شرح 44.4 فیصد
  • برج الخلیفہ میں اے آئی شیف "ایمن” کے ڈیزائن کردہ مینو کے ساتھ ریسٹورنٹ کھلے گا
  • پنجاب میں اراکین کی معطلی، پی ٹی آئی اور سپیکر ایک دوسرے کو فیس سیونگ دینے پر رضامند
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»پاکستان نے بھارت کے ساتھ وہی سلوک کیا جو باوقار قوم کو زیب دیتا ہے:وزیراعظم کا قوم سے خطاب
پاکستان

پاکستان نے بھارت کے ساتھ وہی سلوک کیا جو باوقار قوم کو زیب دیتا ہے:وزیراعظم کا قوم سے خطاب

EditorBy Editorمئی 10, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیت کے ترجمے سے شروع کیا جس میں اللہ نے فرمایا کہ  اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، آج پاکستانی قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں، غیور پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک خودار قوم ہے،کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو اپنے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن پر غالب آتے ہیں۔

 شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے،  پاکستان کے شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرے انتہائی محب وطن، باوقار پاکستانیو میں آپ کو دل کی گہرائی سے سلام پیش کرتا ہوں، آپ نے واضح کردیا ہے کہ پاکستانی ایک خودار اور غیرت مند قوم ہیں، کوئی ہماری خودمختاری کو چیلنج کرے تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں دشمن نے جو کچھ کیا وہ بزدلانہ اور شرمناک فعل تھا، یہ صریحاً کھلی جارحیت تھی جس کا ہماری دلیر اور بہادر فوج نے پیشہ وارانہ انداز میں موثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا ایک سنہرا باب رقم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر بھارت نے ہم پر بلاجواز جنگ مسلط کی، ہم نے شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات پیش کش کی، اور تحمل کا مظاہرہ کیا، مگر اس نے ہماری سرحدوں کی حرمت کو پامال کرنے ناکام کوشش کی، ڈرون حملوں اور میزائلوں سے مساجد اور شہری آبادی کو نشانہ بنا کر ہمارے صبر کا امتحان لیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فوجی تنصیبات اور آبی ذخیروں کو بھی نشانہ بنانے کی ایک ناکام کوشش کی جس پر ہم نے فیصلہ کیا کہ دشمن کو اسی زبان میں جواب دیا جائے جسے وہ بہت اچھی طرح سمجھتا ہے، اور ہم نے واضح کردیا کہ جو ملاقات میز پر ہونی تھی اب میدان جنگ میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کڑیل اور سجیلے جوان لفظ ’ ہار ’ سے واقف ہی نہیں ان کا مقابلہ کون کرسکتا ہے، ان شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں ایسا خاموش کیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، دشمن کے فوجی اڈے، اسلحے کے انبار اور ایئربیسز دیکھتے ہی دیکھتے سب کھنڈرات بن گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کے رافیل ہمارے شاہینوں کے نشانے پر اور اللہ کے فضل سے فیل ہوگئے، ہماری یہ کارروائی اس بوسیدہ نظریے کے خلاف تھی جو انسان دشمنی، جارحیت، مذہبی جنون اور تعصب پر قائم ہے، یہ ہماری غیرت اور اصولوں کی فتح ہے، ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو ذیب دیتا ہے۔

یہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری پاکستانی قوم کی فتح ہے، یہ عظیم لمحہ شکر ہے جس کے لیے 24 کروڑ عوام نے اپنے شیروں اور شاہینوں پر والہانہ محبت کے پھول برسائے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کمال مہربانی سے آپ کو شاندار فتح سے نوازا ہے، الحمد للہ اس رب ذوالجلال کا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس تاریخی کامیابی پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سپہ سالار بری فوج جنرل سید عاصم منیر، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، اور اپنے ہر جوان اور ہر افسر کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں جنرل سید عاصم منیر کا اپنی اور پوری قوم کی طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، کہ جن کی دانش مندانہ اور دلیرانہ قیادت میں یہ عظیم معرکہ سر ہوا، اس کے ساتھ ساتھ میں چیف آف ایئراسٹاف ظہیربابر اور ان کے شاہینوں کو بڑی گرم جوشی سے شاباش دیتا ہوں جنہوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر شہید کی ماں کے صبر کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے بچے اور بچیاں وطن پر قربان کر کے نئی تاریخ رقم کی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں تمام اتحادی اور اپویشن جماعتوں سمیت ملک بھر کی سیاسی قیادت اور پارلیمان کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بے مثال اتحاد اور تاریخی یگانگت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے قائد جناب نواز شریف کی مدبرانہ قیادت اور تجربہ کار رہنمائی اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی مشاورت پر خاص طور پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں اپنے صحافی بھائیوں، بہنوں اور سوشل میڈیا صارفین کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے بھارتی فیک نیوز کا مقابلہ ذمے دارانہ رپورٹنگ سے کیا اور اعلیٰ مثال قائم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ ہم نے ایک ذمے دار ریاست کے طور پر عالمی اور علاقائی امن اور خطے میں بسنے والے کروڑوں لوگوں کے مفاد میں جنگ بندی کی تجویز کا مثبت جواب دیا ہے۔

ہمیں کامل یقین ہے کہ آبی وسائل کی تقیسم، جموں کشیر کے تنازع سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کرنے کے لیے پُرامن مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس موقع پر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے جنگ بندی کے لیے مخلصانہ کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں انتہائی مخلص اور برادر ممالک سعودیہ عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور قطر کے علاوہ برطانوی قیادت، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سمیت دیگر دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے جنگ بندی کی کاوشوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میرے بہت عزیز بھائی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، انتہائی عزیز بھائی محمد بن زید اور قطر کے امیر شیخ تمیم اور میرے پیارے بھائی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اس موقع پر ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی اور بھائیوں کے طور پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، جس کے لیے میں ان کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں اپنے دیرینہ دوست عوامی جمہوریہ چین کا بھی دل کی گہرائیوں سےشکریہ ادا کرتا ہوں، قابل احترام صدر شی جن پنگ اور چینی عوام کا بطور خاص شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کامل یقین ہے کہ اس بحران میں سرخرو ہونے کے بعد میں اور آپ پوری وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں، اور تمام ادارے اور ان کے سربراہان پہلے کی طرح مل کر اپنی تمام تر توانائیاں اور توجہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وقف کردیں گے، اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاکستان اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل نہ کرلے۔

انہوں نے کہا وہ وقت دور نہیں شرط یہ ہے کہ ہم سب مل کر دن رات محنت کریں اور اتنی محنت کریں کہ دنیا دنگ رہ جائے، اسی طریقے سے جس طرح ہماری عسکری قوت نے دنیا کو حیران کردیا، افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد !

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

تاریخ رقم ، اٹلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

جولائی 11, 2025

ایشین کرکٹ کونسل کے ڈھاکا میں اجلاس کے خلاف بھارتی لابی سرگرم، سری لنکا کے بعد عمان کرکٹ کونسل نے بھی مخالفت کردی

جولائی 11, 2025

فراڈیے ڈلیوری کمپنی کا نمائندہ بن کر او ٹی پی مانگیں گے، شہری آن لائن فراڈ سے خبردار رہیں: پی ٹی اے

جولائی 11, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

تاریخ رقم ، اٹلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

جولائی 11, 20250

ایشین کرکٹ کونسل کے ڈھاکا میں اجلاس کے خلاف بھارتی لابی سرگرم، سری لنکا کے بعد عمان کرکٹ کونسل نے بھی مخالفت کردی

جولائی 11, 20256

فراڈیے ڈلیوری کمپنی کا نمائندہ بن کر او ٹی پی مانگیں گے، شہری آن لائن فراڈ سے خبردار رہیں: پی ٹی اے

جولائی 11, 20250

ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپرد خاک

جولائی 11, 20250
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025743

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025743

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024506

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025452

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025223
Don't Miss
تازہ ترین

تاریخ رقم ، اٹلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

By Editorجولائی 11, 20250

دبئی : اٹلی نے  پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرتے ہوئے …

ایشین کرکٹ کونسل کے ڈھاکا میں اجلاس کے خلاف بھارتی لابی سرگرم، سری لنکا کے بعد عمان کرکٹ کونسل نے بھی مخالفت کردی

جولائی 11, 2025

فراڈیے ڈلیوری کمپنی کا نمائندہ بن کر او ٹی پی مانگیں گے، شہری آن لائن فراڈ سے خبردار رہیں: پی ٹی اے

جولائی 11, 2025

ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپرد خاک

جولائی 11, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

تاریخ رقم ، اٹلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

جولائی 11, 2025

ایشین کرکٹ کونسل کے ڈھاکا میں اجلاس کے خلاف بھارتی لابی سرگرم، سری لنکا کے بعد عمان کرکٹ کونسل نے بھی مخالفت کردی

جولائی 11, 2025

فراڈیے ڈلیوری کمپنی کا نمائندہ بن کر او ٹی پی مانگیں گے، شہری آن لائن فراڈ سے خبردار رہیں: پی ٹی اے

جولائی 11, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025743

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024506

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025452

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.