یکم سے 5مئی تک پٹرول پمپس کی ہڑتال سے متعلق گردش کرنیوالی خبریں بے بنیاد ہیں،امیر خان

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر امیر خان محسود نے یکم سے 5 مئی تک پٹرول پمپس کی ممکنہ ہڑتال سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ تمام پٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور ایندھن کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق شہری غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے