بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کی فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز میں پٹائی ہو گئی۔۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرچیف مارشل امر پریت سنگھ کو انڈین فضائیہ کے چار افسروں نے مارا پیٹا ۔
مار پیٹ بھارتی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں آپریشن سندھور کی ڈی بریفنگ سیشن میں ہوئی ۔۔ چاروں ہندو آفیسرز نے سکھ ایئر چیف پر تعصب پر مبنی رویے کا الزام لگایا۔
تشدد کرنے والے چاروں آفیسرز کو حراست میں لے لیا گیا۔
زیر حراست بھارتی افسران میں سکواڈرن لیڈر شیواس ڈکشٹ، ونگ کمانڈر اجے راجپوت شامل ہیں۔۔
بھارت نےفلائنگ آفیسر راکیش کمار اور سکواڈرن لیڈر نتن تلسی رام کو بھی حراست میں لیا ہے جو اس مار پٹائی میں شامل تھے۔
واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل امر پریت کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔