آپریشن بنیان مرصوص۔۔۔ پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو بدترین شکست۔۔
وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کر دیا۔۔
وزیراعظم نے کہا دشمن کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کامیاب ہوا۔ بھارت کو بدترین شکست ہوئی اور پاکستان کے اس کے دفاعی نظام کو تباہ کر کے ناکارہ بنا دیا
وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم معرکہ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے 16 مئی کو افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ جمعے کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا۔ بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 9 مئی تک کے معرکے کو معرکہ حق کا نام دیا گیا جبکہ 10 مئی کی کارروائی آپریشن بنیان مرصوص کے تحت ہوئی۔