بھارت نے پاکستانی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق جس پاکستانی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا وہ ہائی کمیشن کا اسٹاف ممبر احسان الرحیم ہے۔
پاکستان بھی آج یا کل صبح دونوں ملکوں کے درمیان پروٹوکول کے تحت مناسب جواب دے گا۔
بھارتی وزرات خارجہ کے مطابق پاکستانی ناظم الامور کو ہندوستانی وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ جاری کیا گیا۔
