ہماری دفاعی صنعت زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ بن چکی ہے، وزیرخزانہ
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کردیا

muhammad aurangzaib
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ایسی اہمیت اختیار کرچکا ہے کہ اُس کی آواز سنی جاتی ہے، گزشتہ سال مئی میں پاکستان نےبھارت کومنہ توڑجواب دیا، مضبوط دفاع ہماری سالمیت کیلئے اہم ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ 2026-27 پیش کردیا۔ اپنے خطاب میں وزیرخزانہ نے کہا کہ اسلام آبادٹاکس کےذریعےامریکا اور ایران کوایک میز پر لانے میں کامیاب ہوئے، امریکا اور ایران نے پاکستان پراعتماد کیا، تعلقات میں تبدیلی سول اورعسکری قیادت کی بدولت ہے،اُن کے شکر گزار ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک سعودی دفاعی معاہدےکی وجہ سےتعلقات کومستحکم اورنئی بنیاد ملی، ہماری دفاعی صنعت زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ بن چکی ہے، ہمارے فائٹر جیٹس کوکئی ممالک اپنی فضائیہ میں شامل کرنے کیلئے رابطہ کررہے ہیں۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ دنیاپاکستان کی دفاعی قوت کی معترف ہے، بجٹ تیاری میں تعاون پر وزیراعظم اور بلاول بھٹو کا شکرگزارہوں، بنیان مرصوص کی کامیابی ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ ہماری دفاعی صنعت زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ بن چکی ہے، ہمارے فائٹرجیٹس کو کئی ممالک اپنی فضائیہ میں شامل کرنے کیلئے رابطہ کررہے ہیں، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی وجہ سے تعلقات کو مستحکم اور نئی بنیادملی، ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تعلقات میں تبدیلی سول اورعسکری قیادت کی بدولت ہے،اُن کےشکرگزارہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران نے پاکستان پر اعتماد کیا، اسلام آبادٹاکس کےذریعے امریکا اور ایران کوایک میزپرلانےمیں کامیاب ہوئے، پاکستان کی کوشش ہےمعاہدہ کامیاب ہو،آبنائےہرمزسےتیل کی فراہمی بحال ہو، پاکستان نےخطےمیں امن کیلئےذمہ دارانہ کرداراداکیا،چین کی حمایت حاصل رہی،
محمداورنگزیب کے مطابق پاک چین تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کااہم ستون ہیں، چین پاکستان کاسب سےاہم تجارتی شراکت دارہے، پاک چین تعلقات صرف حکومتوں تک محدودنہیں، وزیراعظم کےحالیہ دورہ چین نےتعلقات کونئی جہت دی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ امریکاایران جنگ کی وجہ سےعالمی منڈی میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہوا، حکومت قیمتوں کاسارابوجھ عوام پرمنتقل کرتی توقیمتیں زیادہ ہوتیں، حکومت نےپیٹرولیم قیمتوں پرعوام کو128ارب روپےکاریلیف دیا، حالیہ بحران کےدوران پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کاکوئی مسئلہ نہیں، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کومنتقل کررہےہیں،وزیرخزانہ
وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ ہم نےوزیراعظم کی قیادت میں حالات پرقابو پایا، معاشی کامیابیاں حاصل کیں، ہماری معاشی شرح نمو3.7فیصدتک پہنچ چکی ہے۔
اپوزیشن ارکان کا دوران شورشرابہ
بجٹ اجلاس میں وزیرخزانہ کی تقریر کے اپوزیشن ارکان کا دوران شورشرابہ، اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا، اپوزیشن ارکان نے بجٹ دستاویز کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں۔ اپوزیشن ارکان نےبجٹ دستاویزات پھاڑکروزیرخزانہ پراچھال دیں۔ سارجنٹ ایٹ آرمز نے حکومت،اپوزیشن کےدرمیان حفاظتی دیوار بنادی۔
چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان
وزیرخزانہ نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان کردیا، سالانہ 20کروڑ یا اس سے کم ٹرن اوور والے تاجروں پر اطلاق ہوگا، چھوٹے تاجروں کوسالانہ سیل کا ایک فیصدٹیکس اداکرناہوگا، تاجرطبقہ اپناودہولڈنگ ٹیکس ایڈجسٹ کراسکےگا۔
اسکیم کے تحت گوشوارہ جمع کراتےوقت کم ازکم 25ہزارروپےفیس جمع کراناہوگی، اسکیم سےفائدہ اٹھانےوالوں کاکوئی آڈٹ نہیں ہوگا، چھوٹےتاجروں پرودہولڈنگ ایجنٹ کی ذمہ داری عائدنہیں ہوگی۔
چھوٹےتاجروں کوپی اوایس مشین رکھنےسےاستثنیٰ دینےکافیصلہ کرلیا گیا، اسکیم سےفائدہ اٹھانےوالوں کوسبزرنگ کی تختی دی جائےگی، تختی پرایک تصدیقی کیوآرکوڈچسپاں ہوگا، ایف بی آراہلکاروں کوپوچھ گچھ کیلئےدکان میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی۔




