انقرہ : معرکہ مَّرْصُوْصٌ میں شاندار کامیابی پر ملک شام کے معروف سکالر کا پاکستانی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ سکالر ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی نے افواج پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کو تاریخی قرار دیدیا۔
ڈاکٹر عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ: اس وقت آپ کی بہادری اور پاکستان کے دفاع کے قصے دنیا میں گونج رہے ہیں۔ ہماری مسلح افواج ہماری شان ہیں اور ہمارے لشکر ہماری قوت ہیں۔ ہماری قوم ہماری ہیبت ہے ، بھیجو ان دشمنوں پر اپنے میزائل ابابیل۔ اپنے ٹینکوں کو تیار ، پرچم بلند اور اپنی صفوں میں متحد رہو۔
ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی آپ کی بنیاد سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ سورۃ الصف کی آیت 4 میں فرماتا ہے کہ: ’’بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔
ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی آپ کا جہاد مقدس ہے ، اپنے سروں کو بلند رکھتے ہوئے خالد بن ولیدکو یاد رکھو۔ یہ دو ملکوں کی نہیں بلکہ دو عقیدوں یعنی ایمان و کفر کی جنگ تھی۔ آپ اپنی امت کے مستقبل کیلئے ایک صف میں کھڑے ہو جائیں۔ اس وقت پورا عالم اسلام آپ کی طرف دیکھ رہا ہے۔
ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی نے کہا کہ اس جہاد میں رسول خدا، تمام فرشتے اور انبیاء یقیناً آپ کے ساتھ ہیں۔پاکستان کے سپاہ سالار اور ہر بہادر سپاہی کیلئے ہماری طرف سے خوشبودار سلام۔آپ نے وہ کام کر دکھایا ہے کہ تاریخ آپ کے نام سے بھری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو فتح مبارک ہو اللہ پاک نے پاکستان کو محفوظ رکھا اور بلندی عطا فرمائی۔اب تیار رہو ہنود کے بعد اب یہود کی باری آنے والی ہے ، اللہ اکبر ، اللہ پاک آپ کی مدد کرے گا۔آپ کے لشکر کا سپاہی اور دفاع کرنے والا صوفیا کی جماعت کا قائد ۔