امریکی صدر Donald Trump نے اعلان کیا ہے کہ Aaron Lukas کو قائم مقام ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس مقرر کیا جائے گا۔
امریکی صدر کے مطابق موجودہ ڈائریکٹر Tulsi Gabbard 30 جون کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی، جس کے بعد ان کی نائب آرون لوکاس یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ تلسی گبارڈ نے اپنے عہدے پر “ناقابلِ یقین کام” کیا اور انتظامیہ ان کی خدمات کو یاد رکھے گی۔
صدر ٹرمپ نے تلسی گبارڈ کی رخصتی کی وجہ ان کے شوہر کی بیماری کو قرار دیا۔ اس سے قبل امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ گبارڈ کے شوہر کو ہڈیوں کے ایک نایاب کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
آرون لوکاس اس وقت پرنسپل ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور اپریل 2025 میں وہ سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے اپنی نامزدگی سے متعلق سماعت میں بھی پیش ہو چکی ہیں۔
