کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروں نے منافع کو ترجیح دی۔۔ فروخت کے دباؤ کے باعث شیئرز مارکیٹ مندی کا شکار رہی۔۔
100انڈیکس 313 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 19 ہزار 649 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔
ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 544 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 506 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔۔
جمعہ کو مارکیٹ میں 57 کروڑ 22 لاکھ حصص کا لین دین ہوا۔۔کاروباری مالیت 29 ارب روپے سے زائد رہی۔۔
مندی کے باوجود حصص کی مالیت میں 4 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 389 ارب روپے پر پہنچ گئی