Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

تاریخ رقم ، اٹلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

جولائی 11, 2025

ایشین کرکٹ کونسل کے ڈھاکا میں اجلاس کے خلاف بھارتی لابی سرگرم، سری لنکا کے بعد عمان کرکٹ کونسل نے بھی مخالفت کردی

جولائی 11, 2025

فراڈیے ڈلیوری کمپنی کا نمائندہ بن کر او ٹی پی مانگیں گے، شہری آن لائن فراڈ سے خبردار رہیں: پی ٹی اے

جولائی 11, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • تاریخ رقم ، اٹلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • ایشین کرکٹ کونسل کے ڈھاکا میں اجلاس کے خلاف بھارتی لابی سرگرم، سری لنکا کے بعد عمان کرکٹ کونسل نے بھی مخالفت کردی
  • فراڈیے ڈلیوری کمپنی کا نمائندہ بن کر او ٹی پی مانگیں گے، شہری آن لائن فراڈ سے خبردار رہیں: پی ٹی اے
  • ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپرد خاک
  • مسلم لیگ ن کی حکومت جب تک رہے گی ہر لمحہ ملک پر بھاری ہوگا: شاہد خاقان عباسی
  • سعودی عرب کی آبادی تین کروڑ 53 لاکھ تک پہنچ گئی، غیرملکیوں کی شرح 44.4 فیصد
  • برج الخلیفہ میں اے آئی شیف "ایمن” کے ڈیزائن کردہ مینو کے ساتھ ریسٹورنٹ کھلے گا
  • پنجاب میں اراکین کی معطلی، پی ٹی آئی اور سپیکر ایک دوسرے کو فیس سیونگ دینے پر رضامند
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»پاک بحریہ دوارکا تاریخ دہرانے کے لیے تیار تھی مگر دشمن کی حملہ کرنے کی ہمت نہ ہوئی:وزیراعظم
پاکستان

پاک بحریہ دوارکا تاریخ دہرانے کے لیے تیار تھی مگر دشمن کی حملہ کرنے کی ہمت نہ ہوئی:وزیراعظم

EditorBy Editorمئی 19, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری بحریہ اس بار بھی دوارکا کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار تھی مگر بحریہ کی تیاری دیکھ کر دشمن کی ہمت نہیں ہوئی، اور جس طرح بری فوج اور فضائیہ نے مل کر اس کی پٹائی تو شائد وہ مزید رسوا ہونے کے لیے تیار نہیں تھا۔

کراچی میں نیوی کے افسران و جوانوں سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پوری اپنی افواج کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھےگا، ہماری بحریہ اس بار بھی دوارکا کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار تھی مگر بحریہ کی تیاری دیکھ کر دشمن کی ہمت نہیں ہوئی۔

جس طریقے سے ہماری بری فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، اسی طرح ہماری فضائیہ نےدشمن کے ٹھکانوں پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسے وہ سبق سکھایا جو وہ قیامت تک رہے گا، اسی طریقے سے ہماری بحریہ کی تیاری ویسے ہی تھی جیسی بری فوج اور فضائیہ کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ کا وہ قابل فخر واقعہ ہے جس نے پاکستان کو پہلے بھی اور آئندہ کے لیے بھی ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں اس موقع پر پی این ایس مہران کے شہید لیفٹیننٹ یاسر کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے جان کی پروا کیے بغیر دشمن کے سامنے سینہ سپر ہوکر اپنی جان کی قربانی دی مگر پاکستان کے وقار اور بحری اثاثوں کے اوپر آنچ نہیں آنے دی، یہ تمام غازی اور شہدا ہماری قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ ناکام اور ہزیمت آمیز مہم جوئی میں دنیا نے ایک بار پھر دیکھ لیا کہ ہماری بحریہ مکمل طور پر تیار تھی، بھارت کا فخریہ ایئرکرافٹ کیریئر وکرانت 400 ناٹیکل میل سے قریب آنے کی جرات نہیں کرسکا، یہ بے مثال دفاعی حکمت عملی اور جوانوں کے غیرمتزلزل عزم کی زندہ مثال ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ کامیابی افواج پاکستان کی مربوط حکمت عملی اور بالخصوص سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی بہترین کوآرڈینیشن کی مرہون منت ہے جس نے پوری قوم کے عزم اور حوصلے کو نئی توانائی بخشی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ اس امتحان کے دوران ہماری بندرگاہیں مکمل طور پر فعال رہیں، کراچی اور بن قاسم پر تجارتی جہاز بلاتعطل آتے جاتے رہے، جبکہ بھارت کے مغربی ساحل پر تجارتی سرگرمیاں ماند پڑگئیں۔

پانچ گنا بڑی بھارتی بحریہ اس پوری صورتحال میں مکمل طور پر مفلوج دکھائی دی، رافیل جہازوں کا حشر دیکھ کر ان کا نام نہاد وکرانت میدان جنگ سے یوں بھاگا کہ پلٹنے کا نام تک نہ لیا، یعنی ہماری شارکس نے ہندوستانی وہیل کو مار بھگایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمارا دشمن خود اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ پاکستان نیوی نے خلیج فارس، بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر میں طاقت کا توازن بدل کر رکھ دیا ہے، یہ آپ سب کی اور پوری قوم کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں اور اپنے تمام تصفیہ طلب مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں لیکن اگر ہم پر جنگ دوبارہ مسلط کی گئی تو دشمن ہمیں ہمیشہ تیار پائے گا، ہم جارحانہ عزائم نہیں رکھتے لیکن ہم اپنے وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا تحفظ کرنا بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

تاریخ رقم ، اٹلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

جولائی 11, 2025

ایشین کرکٹ کونسل کے ڈھاکا میں اجلاس کے خلاف بھارتی لابی سرگرم، سری لنکا کے بعد عمان کرکٹ کونسل نے بھی مخالفت کردی

جولائی 11, 2025

فراڈیے ڈلیوری کمپنی کا نمائندہ بن کر او ٹی پی مانگیں گے، شہری آن لائن فراڈ سے خبردار رہیں: پی ٹی اے

جولائی 11, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

تاریخ رقم ، اٹلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

جولائی 11, 20250

ایشین کرکٹ کونسل کے ڈھاکا میں اجلاس کے خلاف بھارتی لابی سرگرم، سری لنکا کے بعد عمان کرکٹ کونسل نے بھی مخالفت کردی

جولائی 11, 20256

فراڈیے ڈلیوری کمپنی کا نمائندہ بن کر او ٹی پی مانگیں گے، شہری آن لائن فراڈ سے خبردار رہیں: پی ٹی اے

جولائی 11, 20250

ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپرد خاک

جولائی 11, 20250
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025743

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025743

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024506

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025452

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025223
Don't Miss
تازہ ترین

تاریخ رقم ، اٹلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

By Editorجولائی 11, 20250

دبئی : اٹلی نے  پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرتے ہوئے …

ایشین کرکٹ کونسل کے ڈھاکا میں اجلاس کے خلاف بھارتی لابی سرگرم، سری لنکا کے بعد عمان کرکٹ کونسل نے بھی مخالفت کردی

جولائی 11, 2025

فراڈیے ڈلیوری کمپنی کا نمائندہ بن کر او ٹی پی مانگیں گے، شہری آن لائن فراڈ سے خبردار رہیں: پی ٹی اے

جولائی 11, 2025

ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپرد خاک

جولائی 11, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

تاریخ رقم ، اٹلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

جولائی 11, 2025

ایشین کرکٹ کونسل کے ڈھاکا میں اجلاس کے خلاف بھارتی لابی سرگرم، سری لنکا کے بعد عمان کرکٹ کونسل نے بھی مخالفت کردی

جولائی 11, 2025

فراڈیے ڈلیوری کمپنی کا نمائندہ بن کر او ٹی پی مانگیں گے، شہری آن لائن فراڈ سے خبردار رہیں: پی ٹی اے

جولائی 11, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025743

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024506

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025452

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.