کراچی سے لاہور پہنچنے والی دو پروازیں شدید طوفان کی زد میں آ گئیں جس کے باعث جہاز نے ہچکولے کھانے شروع کر دیئے۔
اس موقع پر جہاز میں سوار مسافروں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور خواتین نے چیخ و پکار شروع کر دی۔۔
طوفان باد و باراں، کراچی سے لاہور کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔۔ شدید بارش موسمی خرابی کہ 22 علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کو دشواری
لاہور ایئرپورٹ پہنچی دو پروازوں کو کراچی موڑ دیا گیا۔۔ کراچی سے لاہور پہنچی ایف ایل 842 نئے رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں اگئی۔۔ پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا، ایئر ٹریفک کنٹرول نے کراچی واپس موڑ دیا
اسلام اباد سے لاہور پہنچی پرواز پی کے 6385 بھی کراچی منتقل کر دی گئی۔۔ شدید طوفان کے باعث کراچی کی 2 پروازیں پی کے 305، پی اے 405 کی روانگی میں تاخیر بھی ہوئی۔
لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال:
لاہور ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازیں بحال کر دی گئی۔۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فضائی آپریشن چار بج کے 43 منٹ پر تیز اندھی اور طوفان کے باعث روکا گیا تھا ۔۔ موسم بہتر ہوتے ہی دوبارہ بحال کر دیا گیا۔۔