گجرات : گجرات کے چار دوستوں کی میتیں آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہیں۔ چار سیاحوں کی گاڑی گنجی پڑی کے مقام پر 16 مئی کو حادثے کا شکار ھوئی تھی ۔
رپورٹ کے مطابق چاروں سیاح 8 روز تک لاپتہ تھے ۔ حادثہ گلگت سے سکردو جاتے ہوئے پیش آیا ۔گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران جائے حادثہ کو تلاش کیا گیا تھا ۔
جائے حادثہ پر ایک سیاح کی لاش گاڑی کے باہر تین کی گاڑی میں تھی۔ سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے چاروں سیاحوں کی لاشوں کو نکالا گیا ۔ سیاحوں کی میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔