اسلام آباد :بھارت کی پاکستان کے خلاف معاشی سازشیں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہیں۔ بھارت نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے بلکہ مختلف عالمی مالیاتی اداروں میں پاکستان کی ترقیاتی امداد کو روکنے کی سازشوں میں بھی مصروف ہے۔
بھارت نے پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کی طرف سے منظور شدہ 20 ارب ڈالر کے منصوبے کی مخالفت کی۔بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کیا جائے تاکہ وہ اپنے ترقیاتی منصوبے نہ چلا سکے۔ اس کے علاوہ بھارت نے آئی ایم ایف کی امداد پر بھی اعتراض اٹھا کر واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کی اقتصادی ترقی سے خائف ہے۔
بھارت کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کو ایک پاکستان مخالف ڈوزیئر بھی پیش کیا گیا ہے، جو سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق محض جھوٹے الزامات پر مبنی ہے ۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ تمام کوششیں اس کی علاقائی بالادستی کی خواہش اور پاکستان کے ترقیاتی سفر کو روکنے کی بدنیتی کا ثبوت ہیں۔ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر اقتصادی اور سفارتی طور پر تنہا ہو جائے، تاکہ اس کی مثبت ساکھ متاثر ہو اور ترقیاتی عمل سست روی کا شکار ہو جائے۔