نئی دہلی:پہلگام واقعے کو جواز بنا کر بھارتی مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کے خلاف اب بھارتی ہندوؤں نے بھی کھل کر آواز بلند کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں مودی سرکار کی مسلمان دشمن نفرت اور انتہا پسندی کو بے نقاب کرتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، مودی سرکار مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے کر ریاستی جبر اور انتقامی کاروائیوں کی آگ میں جھونک رہی ہے، اور آئے روز ان کے گھر توڑ کر انہیں جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔
پہلگام واقعے کے بعد مسلمانوں کے گھروں کی مسماری پر بھارتی ہندوؤں کی جانب سے شدید اور غیر معمولی ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارتی خاتون سنیتا سنگھ سمیت دیگر ہندوؤں نے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ایک بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ "مودی سرکار خود دہشتگرد ہے، مسلمان بہت اچھے ہیں، ان کو ویسے ہی دہشتگرد بنایا جا رہا ہے۔” ایک اور شہری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مسلمانوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، مشکل وقت میں ہماری مدد کی، آج ان کو دہشتگرد کہا جا رہا ہے۔”
بھارتی شہریوں نے مودکہا کہ "مودی سرکار نے مسلمانوں کے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی، ان کے گھر گرا کر اپنی نفرت کو قانون کا نام دے دیا۔” ایک شہری نے مزید کہا کہ "ہم مسلمانوں کے گھروں میں آتے جاتے تھے، یہ نفرت صرف سرکار نے پھیلائی۔” ہندو شہریوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ "مسلمان دہشتگرد نہیں، ان پر لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔”
متاثرین کی حالت زار پر بات کرتے ہوئے ایک شہری نے بتایا کہ "مودی سرکار نے چار دن کا نوٹس تک نہ دیا، زبردستی گھروں سے نکال کر انہیں کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا، سینکڑوں مسلمانوں کے گھر گرا دیے گئے، ان کے پاس رہنے کو کوئی جگہ نہیں، مودی سرکار جواب دے۔”
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی مسلمانوں پر چڑھائی دراصل اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ان کے مطابق، پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر مسلمانوں کے گھروں کی مسماری مودی کا سوچا سمجھا انتقامی منصوبہ ہے۔ سیاسی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دینا مودی سرکار کی سیاسی بقا کا ہتھیار بن چکا ہے۔
Trending
- ایران کا اسرائیلی شہر بئرالسبع پر حملہ
- ایران پر اسرائیلی حملے بلاجواز اور غیر قانونی ہیں:پاکستان
- ایٹمی خطرہ ختم ہونے تک ایران پر حملے نہیں روکیں گے:اسرائیل
- صدر ٹرمپ چاہیں تو جنگ بندی کروا سکتے ہیں:ایران
- بنوں میں پولیو کا نیا کیس،خیبرپختونخوا میں رواں سال کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا
- عیدالاضحیٰ میں خریداری،ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ:ادارہ شماریات
- شہباز شریف کو امریکی وزیر خارجہ کا فون،مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی
- اسرائیل کا ایران پر حملہ جنگی جرم ہے:وزیر خارجہ عباس عراقچی