نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ہانگ کانگ میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔۔
دونوں رہنماؤں نے سی پیک 2.0 سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔۔ پاک چین دوستی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔۔
دونوں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔۔
اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن معاہدے پر مبارکباد بھی دی۔۔
