بھارت کی فوج کے سربراہ نے حالیہ جنگ میں پاکستان کی فضائیہ کے ہاتھوں جنگی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کر لیا۔۔
بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس انیل چوہان نے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اصل معاملہ یہ نہیں کہ کتنے لڑاکا طیارے گرے۔۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ جنگی طیارے کیسے تباہ ہوئے۔۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پاک فضائیہ کے ساتھ جنگ میں بھارتی فضائیہ کی حکمت عملی میں غلطی کی نشاندہی ہوئی ہے۔۔۔اس غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے اب بہتر حکمت عملی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔
پاکستان کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق سوال پر بھارتی فوج کے جنرل انیل چوہان نے طیاروں کی تعداد بتانے سےگریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم نہیں، ہمارے لیے اہم یہ ہے کہ وہ گرے کیوں۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا کہنا تھا ہم نے جھڑپوں میں تکنیکی غلطیاں کیں جس کا ادراک ہے، اہم بات یہ ہے کہ بھارتی طیارے کیوں گرے، تکنیکی غلطیاں درست کرنے کے بعد طیاروں نے طویل ہدف کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ دعویٰ کہ اس نے 6 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، بالکل غلط ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ بھارت نے اس جنگ میں کتنے طیارے کھوئے۔
انیل چوہان نے مزید کہا کہ جو غلطیاں ہوئیں، وہ اہم ہیں، ہم نے ان غلطیوں کو سمجھا، انہیں درست کیا اور پھر 2 دن بعد دوبارہ اپنے تمام طیارے اڑائے اور طویل فاصلے پر کامیاب حملے کیے۔