کراچی کے لیےماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی اور باقی ملک کے لیے مہنگی کر دی گئی۔۔
کراچی کے لیےبجلی کی قیمت میں2 روپے99پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی۔۔ نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 93 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گئی۔۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیئے۔۔ کراچی کے بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف جون کے بلوں میں ملے گا۔۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے بجلی مارچ 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔۔
باقی ملک کے لیےاپریل 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔۔