پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 383 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ ایک لاکھ 22 ہزار 24 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گئی۔۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 970 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انٹرا ڈے ٹریڈنگ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 611 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔۔
مارکیٹ میں 59 کروڑ 29 لاکھ حصص کا لین دین ہوا۔۔ کاروباری مالیت 21 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد رہی۔۔
سرمایہ کاروں نے 40 ارب روپے منافع کمایا۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 768 ارب روپے پر بند ہوئی۔۔