وزیرداخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقات، امن مذاکرات کی بحالی پر بات چیت

تفصیلات کے مطابق ایران امریکا مذاکرات کے پیش نظر وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ غیر سرکاری دورے پر تہران پہنچے جہاں اُن کا استقبال ایرانی ہم منصب نے کیا

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب کے دوران ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر گفتگوکی گئی

سرکاری میڈیا کے مطابق باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور خطے کی تازہ صورت حال پر گفتگو بھی کی گئی جبکہ ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے امریکا کے ساتھ جاری تنازع کے حل کیلیے فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے