پاکستان کا اعلی سطح کا پارلیمانی وفد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز پہنچ گیا
وفد کے ارکان واشنگٹن نیویارک اور لندن کے دوروں کے بعدبرسلز پہنچے ہیں۔۔ وفد کے دورے کا مقصد، بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف پیش کرنا ہے
وفد مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کی اہمیت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اجاگر کر رہا ہے۔۔ وفد کے دیگر اراکین میں وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک، سابق وزیر اطلاعات و ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان شامل ہیں۔۔
سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سابق وزیر تجارت، دفاع اور امور خارجہ انجینئر خرم دستگیر خان ،، ایم کیو ایم کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر سید فیصل علی سبزواری بھی وفد کا حصہ ہیں۔۔
برسلز پہنچنے پر یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور سفارت خانہ پاکستان میں تعینات افسران نے وفد کا خیر مقدم کیا۔۔ وفد اپنے دورہ برسلز کے دوران یورپی یونین اور بیلجیئم کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریگا
پارلیمانی وفد، ان ملاقاتوں میں بھارت کی جارحیت اور پاک بھارت تنازع سے متعلق ”غلط معلومات پر مبنی بھارتی مہم“ کا مؤثر جواب دے گا۔۔۔ پارلیمانی وفد بھارت کے پاکستان مخالف عزائم اور جارحانہ اقدامات سے متعلق یورپی حکام کو آگاہ کریگا
یورپی حکام کے علاوہ پارلیمانی وفد کی برسلز میں یورپ کے معروف تھنک ٹینکس اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔۔