معاشی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ۔۔۔۔ مئی میں 3 ارب 68 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ بھیجا۔۔۔ سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ ۔۔۔۔ سٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔۔۔۔
رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 35 ارب ڈالر بھیجے۔۔ گذشتہ سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 8 ارب ڈالر کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔۔
گیارہ ماہ میں سب سے زیادہ 8 ارب 52 کروڑ ڈالر سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے بھیجے۔۔۔ متحدہ عرب امارات سے 7 ارب 11 کروڑ ڈالر آئے۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سے 5 ارب 36 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ۔۔۔ 27 ممالک کے بلاک یورپین یونین سے 4 ارب 10 کروڑ ڈالر آئے۔۔۔
اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقوم پاکستان کے برآمدی شعبے سے زیادہ ہے۔۔ جولائی 2024 سے مئی 2025 تک برآمدی آمدنی 29 ارب 44 کروڑ ڈالر رہی۔۔