وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے بڑا ترقیاتی پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ آزاد جموں کشمیر کو 53 ارب 37 کروڑ روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے دیئے جائیں گے۔۔
وفاقی ترقیاتی پیکج میں دانش اسکولز، لائن آف کنٹرول متاثرین کی بحالی اور بجلی کے منصوبے شامل ہیں۔۔ خصوصی پیکج کے تحت آزاد کشمیر میں تعلیم، توانائی اور انفراسٹرکچر کے میگا منصوبے بھی پیکج کا حصہ ہوں گے۔۔
آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول متاثرین، دانش اسکولز اور بجلی منصوبوں پر بھرپور توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔
ترقیاتی پیکج میں آزاد کشمیر بلاک الاؤنس کے لیے 32 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔۔
جاگراں فیز ٹو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 2 ارب 97 کروڑ 47 لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی ہے۔۔
میرپور-اسلام گڑھ روڈ پر رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر کے لیے 1 ارب 37 کروڑ 62 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔۔ میرپور میڈیکل کالج منصوبے کے لیے 1 ارب 7 کروڑ 74 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔۔ میر واعظ محمد فاروق شہید میڈیکل کالج مظفرآباد کے لیے 42 کروڑ 13 لاکھ روپے مختص ہیں۔۔
نوسہری-لیسوا بائی پاس روڈ کی تعمیر کے لیے 41 کروڑ 93 لاکھ روپے ،،لائن آف کنٹرول کے متاثرہ عوام کی بحالی کے منصوبے کے لیے 60 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے۔۔
میرپور شہر و مضافاتی علاقوں میں واٹر سپلائی و سیوریج اسکیم کے لیے 1 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔۔ ضلع نیلم میں 40 میگاواٹ دوارین ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے 2 کروڑ روپے مختص ہیں۔۔
یونیورسٹی آف کوٹلی میں اکیڈمک بلاکس و ریسرچ لیبارٹریز کی ترقی کے لیے 7 کروڑ 70 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔۔ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں سیلولر سروسز فیز-IV کی توسیع کے لیے 50 کروڑ روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔۔
باغ آزاد کشمیر میں ویمن یونیورسٹی کے قیام کے لیے 30 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔۔
دانش اسکولز منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال 2025-26 میں 8 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔۔