پاکستانی پارلیمانی وفد کا کامیاب دورہ امریکا ۔۔ امریکی محکمہ خارجہ کا مسئلہ کشمیر پر بڑا بیان سامنے آ گیا
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹمی بروس کے مطابق صدر ٹرمپ اپنی مدت کے دوران مسئلہ کشمیر حل کرنے کے خواہاں ہیں
یہ پیشرفت ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر کشمیر کے درینہ تنازعے کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے
محکمہ خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں سوالات کے جوابات میں کہاکہ; ’’انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور، ایلیسن ہوکر، سمیت محکمہ خارجہ کے حکام نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں پاکستانی پارلیمانی وفد سے ملاقات کی تھی‘‘
ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔۔ صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کو مینج کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔۔
ٹمی بروس نے کہا پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔۔