امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے خواب دیکھنا چھوڑ دو۔ ڈیل کر لو ورنہ اسرائیل اس سے زیادہ سخت حملوں کیلئے تیار ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا اسرائیل سے حملے سے پہلے اطلاع دی تھی اور خطے میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ امریکہ کے علم میں ہے۔ انہوں نے کہا ابھی ایران کو کچھ زیادہ نہیں بگڑا۔ اگر جوہری ہتھیاروں پر معاہدہ نہ کیا تو پھر ایران کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔