آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد:  وفاقی  وزارتِ خزانہ نے کی آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دورہ کرنے والے آئی ایم ایف کے مشن کے درمیان مجموعی معاشی فریم ورک پر وسیع پیمانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے آئندہ بجٹ 2026-27 کے لیے حقیقی جی ڈی پی شرحِ نمو 4.1 فیصد اور اوسط سی پی آئی بنیاد پر مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف پہلے ہی آئندہ بجٹ کے لیے جی ڈی پی کے 2 فیصد کے مساوی یعنی 2.9 کھرب روپے پرائمری سرپلس کی شرط عائد کر چکا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پیر کے روز چاروں صوبائی وزرائے خزانہ اور ان کی معاشی ٹیموں کے ساتھ ورچوئل اجلاس کیا اور صوبوں پر زور دیا کہ وہ اضافی ریونیو اقدامات پر توجہ دیں تاکہ آئندہ مالی سال 2026-27 میں مطلوبہ پرائمری سرپلس حاصل کیا جا سکے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع  کا بتانا ہے کہ  پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ آئندہ مالی سال کے لیے 4.1 فیصد حقیقی جی ڈی پی گروتھ کی تجویز پر مذاکرات کیے جبکہ فنڈ نے 3.5 فیصد شرحِ نمو کی پیش گوئی کی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے