امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی پینٹاگون میں ہنگامی پریس کانفرنس۔۔۔ صدر ٹرمپ کے بعد پیٹ ہیگسیتھ بھی امریکی میڈیا پر برس پڑے۔۔ کہا ایران کے خلاف فوج نے مہارت سے مشن کو مکمل کیا، بعض امریکی چینلز بےبنیاد خبریں چلارہے ہیں۔
انہوں نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ کے سب سے مشکل فوجی آپریشن کاحکم دیا، فوج نے مہارت سے مشن کو مکمل کیا، اس بارے میں بعض امریکی چینلز بےبنیاد خبریں چلارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنارہا ہے اور ان کے ہر اقدام کی مخالفت ہی کرتا ہے، امریکی میڈیا اسکینڈل کو تلاش اور کامیابی کو نظر انداز کررہا ہے، تنقید کرنے والے نہیں چاہتے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوں۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی( آئی اےای اے ) نےبھی کہا کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان ہوا جس کا اعتراف ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے بھی کیا۔
یاد رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این اور نیویارک ٹائمز کے مطابق ابتدائی انٹیلیجنس رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طورپر تباہ نہیں ہوئیں بلکہ صرف چند ماہ پیچھے چلی گئی ہیں۔
پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایرانی ایٹمی پروگرام کو وہ نقصان پہنچایا جس کا دیگر صدور خواب دیکھتےرہے، ایران کی ایٹمی تنصیبات مکمل تباہ ہوگئیں،آئی اے ای اے نے بھی تصدیق کی ایرانی جوہری پروگرام کئی سال پیچھےچلاگیا۔
