غیرملکی قرض اور سود کی ادائیگی،زرمبادلہ ذخائر 2ارب 60 کروڑ ڈالر کم ہو گئے

ایک ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 2ا رب 60 کروڑ ڈالر کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔

غیر ملکی قرض کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی آئی۔۔ اسٹیٹ بینک نے 20جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر کی تفصیلات جاری کر دیں۔۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 39کروڑ 74 لاکھ ڈالر رہ گئے۔۔ 13جون کو زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالر سے زائد تھے ۔۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 2 ارب 65ک روڑ ڈالر کم ہو گئے۔۔۔۔اسٹیٹ بینک کے پاس 9ارب6کروڑ ڈالر رہ گئے

ایک ہفتہ پہلے سٹیٹ بینک کے پاس 11 ارب72 کروڑ ڈالر تھے۔۔

بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔۔ بینکوں کے پاس 5ارب33کروڑ29لاکھ ڈالر ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے