اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کیس میں 11 رکنی بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس صلاح الدین پنہور نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا۔
جسٹس صلاح الدین پنہور نے اپنے بیان میں کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس کی کئی سماعتوں میں بیٹھا ہوں، سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے بینچ پر اعتماد کا اظہار کیا، گزشتہ سماعت پر وکیل حامد خان کے ریمارکس پر دکھ ہوا، ان سے 2010 میں مل کر کام بھی کر چکا ہوں۔
مئی میں مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا نیا 11 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا جس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کو بینچ میں شامل نہیں کیا گیا تھا، دونوں ججز نے نظر ثانی درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا۔