بلوچستان کے شہر ژوب میں ایک سیاح فیملی سیلابی ریلے کی زد میں آ گئی جس کے باعث خاندان کے 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔۔ تفصیلات کے مطابق سیاح فیملی پکنک منانے آئی تھی۔ راستے میں ان کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔
اس سے پہلے 27 جون کو خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں دریائے سوات میں پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی ایک فیملی کے 18 فرد دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
ژوب کے افسوس ناک حادثے میں 4 خواتین جاں بحق ہوگئی جن میں ایک بچی بھی شامل ہے جب کہ متاثرہ خاندان کا تعلق ملتان سے بتایا جارہا ہے۔
ہرنائی کے علاقے کھوسٹ اور پہاڑی سلسلوں میں شدید بارش کے باعث زرد آلو کے مقام پر بھی کھوسٹ ندی میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے میں 3 افراد پھنس گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتی ہی لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تینوں افراد کو بچا لیا۔
ہرنائی، ژوب اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے جب کہ کوئٹہ، قلات، سوراب اور مستونگ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔