وسطی امریکی ملک پاناما کی جیل سے 195 قیدی فرار، فائرنگ اور جھڑپوں میں 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

وسطی امریکی ملک پاناما میں ایک جیل سے قیدیوں کے بڑے پیمانے پر فرار ہونے کے واقعے نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ فرار کی کوشش کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق پاناما پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مجموعی طور پر 195 قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے اب تک 123 مفرور قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

حکام کے مطابق فرار کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے متعدد شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر نگرانی سخت کر دی ہے تاکہ باقی مفرور افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فرار کے دوران جھڑپوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے، تاہم حکام نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی مکمل شناخت یا تفصیلات جاری نہیں کیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے