سوئٹزرلینڈ کو اپنی آبادی میں اضافے کے چیلنج کا سامنا ہے۔ اس سال آبادی ایک کروڑ سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے۔
2023 میں سوئٹزرلینڈ کی آبادی 90 لاکھ تھی تاہم اس میں اب تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
سوئٹزرلینڈ نے یورپین یونین سے آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے تارکین وطن کی آمد روکنے پر بات چیت شروع کر دی ہے۔ زیورخ کا کہنا ہے کہ جو تارکین وطن کام کی تلاش میں یہاں آ رہے ہیں ان کو روکا جائے گا تاکہ بڑھتی آبادی کو کنٹرول کیا جا سکے۔
سوئٹزرلینڈ نے اپنی غیر آباد زمینوں کو آباد کرنے اور یہاں نئے گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو رہائش کی بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ اس کے علاوہ انشورنس اور میڈیکل کی سہولتیں بھی بڑھائی جا رہی ہیں تاکہ عوام میں آبادی کو کنٹرول کرنے سے متعلق شعور بیدار کیا جائے